حکومت کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی،آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں :سعد رفیق
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کو سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو یقین دہانی کروائی ہے آپریشن ان کے خلاف نہیں ہے بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے۔صولت مرزا کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ سیل میں کسی کی ویڈیو منظر عام پر آنا تعجب کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صولت مرزا کا بیان منظر عام پر آنا صوبائی معاملہ ہے وفاق کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
بال پرانی ہونے کیساتھ ساتھ بھارتی باﺅلرز کی کارکردگی بھی ابترہوتی چلی گئی: شعیب اختر