جنرل (ر)راحیل شریف کے سربراہ سعودی اتحاد بننے کی منظوری دیدی گئی ، یہ اتحاد دوملکوں کے درمیان جنگ میں استعمال نہیں ہوگا:طلال چودھری

جنرل (ر)راحیل شریف کے سربراہ سعودی اتحاد بننے کی منظوری دیدی گئی ، یہ اتحاد ...
جنرل (ر)راحیل شریف کے سربراہ سعودی اتحاد بننے کی منظوری دیدی گئی ، یہ اتحاد دوملکوں کے درمیان جنگ میں استعمال نہیں ہوگا:طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے جنرل (ر) راحیل شریف کے سعودی اتحاد کے سربراہ بننے کی منظور دیدی گئی ہے ، ان کے تفصیل دینے پر این او سی کا معاملہ آگے چلے گا۔یہ اتحاد کسی بھی 2ملکوں کے درمیان ہونیوالی جنگ میں استعمال نہیں ہوگا۔

وزیراعظم سندھ کے بنیادی مطالبات پورے کریں ، اعلانات کرنے سے کام نہیں چلے گا:مولابخش چانڈیو

جیو نیوز کے پروگرا م”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کی یمن یا سعودی ایران تعلقات پر پالیسی پارلیمنٹ کی قرار داد ہی ہے،پارلیمنٹ کی قرار داد پر پہلے بھی عمل کیا گیا اور آیندہ بھی کیا جائے گا۔کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی کو پاکستان کی معاشی شہ رگ کہا ہے لیکن کراچی میں سڑکوں ،سکولوں کی حالت غیر ہے ہر گلی کوڑا کرکٹ موجود ہے ۔اگر عوام شہباز شریف جیسا وزیراعلی چاہتی ہے تو وہ صرف اور صرف ن لیگ ہی دے سکتی ہے کیونکہ شہباز شریف کے کام کی رفتار کا مقابلہ پیپلزپارٹی کا کوئی وزیر نہیں کر سکتا۔لاہور میں2جگہوں پر پڑا کچرا دکھا کر اسکا موازنہ کراچی سے کردیا جاتا ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے اور رہی بات فنڈ ز کی تولاہور سے زیادہ فنڈ کراچی شہر کو دیا جاتا ہے جبکہ کے پی نے بھی جب ہم سے فنڈ مانگا انہیں دیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -