مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ایک اور اوچھا وار ،7کشمیری نوجوانوں کو حزب المجاہدین کو ’’جنگجو ‘‘ قرار دے کر گرفتار کر لیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ایک اور اوچھا وار ،7کشمیری نوجوانوں کو ...
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کا ایک اور اوچھا وار ،7کشمیری نوجوانوں کو حزب المجاہدین کو ’’جنگجو ‘‘ قرار دے کر گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے آزادی کی جدو جہد میں شریک 7کشمیری حریت پسندوں کو حزب المجاہدین کے مشتبہ کمانڈر قرار دے کر گرفتار کر لیا ،بھارتی سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے حزب المجاہدین کے 7مبینہ جنگجوؤں کو گرفتار کر کے وادی میں ہونے والی بڑی تباہی کو ٹال دیا ہے،گرفتار مجاہدین لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے موقع پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے ۔

ہندوستانی نجی چینل ’’ذی ٹی وی ‘‘ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ وادی کے ضلع کولگام سے حزب المجاہدین کے 7مشتبہ کمانڈروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب المجاہدین کے یہ مشتبہ جنگجو انت ناگ اور سری نگر میں ہونے والے لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے موقع پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے ،کولگام میں سیکیورٹی فورسز کو 21مارچ کو بڑی مصدقہ اطلاعات ملی تھیں کہ حز ب المجاہدین کے جنگجو ؤں کمانڈر الطاف ڈار اور توصیف شیخ عرف موساد نے سیکیورٹی فورسز کے قافلوں اور ضمنی انتخابات کے موقع پر تباہی پھیلانے کا منصوبہ تیار کیا ہوا ہے جس پر سیکیورٹی فورسز نے مقدمہ درج کر کے حزب المجاہدین کے کمانڈر جبار احمد بدر کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ایک پستول ،تین گولیاں اور اے کے فورٹی سیون کے 2میگزین برآمد ہوئے ،جبار احمد کی نشان دہی پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے مزید 6جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور سیکیورٹی ادارے کشمیریوں کی تحریک آزادی سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ وہ ہر دوسرے روز اپنی آزادی کے لئے جدو جہد اور احتجاج کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو کسی نہ کسی جہادی تنظیم کا کمانڈر قرار دے کر بھارتی فوج اور سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے الزام میں گرفتار کر لیتی ہیں ۔بھارتی فوج کا خیال ہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ویسے تو ختم کرنے میں ناکام رہی ہیں اور کشمیری نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے احتجاج کو روکنے کا اس سے آسان کوئی راستہ نہیں کہ انہیں جہادی تنظیموں کے جنگجو قرار دے کر دہشت گردی کے مقدمات میں جیلوں میں ڈال دیا جائے یا پھر جعلی مقابلوں میں شہید کر دیا جائے ،لیکن بھارتی فوج یہ چال بھی ناکام نظر آتی ہے کیونکہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں بھی ان کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کر سکیں ۔

مزید :

قومی -