” ابھی ٹیسٹ مکمل نہیں ہوئے“وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع، امریکہ جانے کا امکان

” ابھی ٹیسٹ مکمل نہیں ہوئے“وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع، ...
” ابھی ٹیسٹ مکمل نہیں ہوئے“وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع، امریکہ جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کے لندن میں قیام میں توسیع ہوگئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق ان کے ٹیسٹ ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ ابھی مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں ۔ان کے مزید ٹیسٹ اگلے ہفتے ہوں گے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں مزید تین سے چار روز قیام کرینگے۔جیو نیوز کے مطابق اس بات کا امکان بھی ہے کہ وہ لندن سے علاج کیلئے امریکہ چلے جائیں۔یاد رہے کہ وزیراعظم نے آج لندن سے واپسی کیلئے روانہ ہونا تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -