تحریک انصاف کی جلسے کیلئے درخواست موصول ، پرامن احتجاج قابل قبول ہے : وزیرداخلہ

تحریک انصاف کی جلسے کیلئے درخواست موصول ، پرامن احتجاج قابل قبول ہے : ...
تحریک انصاف کی جلسے کیلئے درخواست موصول ، پرامن احتجاج قابل قبول ہے : وزیرداخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کی جلسے کی اجازت کیلئے درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جمعہ تک درخواست پر فیصلہ کرلیں گے ، حکومت پرامن سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم یلغار سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں ۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے بتایاکہ 30نومبر کا سیاسی جلسہ اور احتجاج قابل قبول ہے تاہم ریاست کی طاقت ہمیشہ موثر ہوتی ہے اور کسی کو ریاستی اداروں پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ، پہلے بھی 30،چالیس لوگوں کی دھرنی برداشت کررہے ہیں ، چاہتے تودس پولیس والے بھیج کر ختم کرادیتے ۔اُنہوں نے بتایاکہ دھرنے ملک کی ترقی میں رکاوٹ اور معیشت پر بوجھ ثابت ہورہے ہیں ، اب تک دھرنوں کی سیکیورٹی پر ایک ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ سول اور فوجی انٹیلی جنس کے درمیان بہترین تعلقات کی ضرورت ہے ،فوجی آپریشن سے دہشتگردی میں کمی آئی اوراس کا عالمی دنیا کو بھی اعتراف کرناچاہیے ۔

مزید :

قومی -