لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
لاہور ہائیکورٹ نے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی
کیپشن: Gullu Butt

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گاڑیاں توڑنے والے گلوبٹ کی سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک منہاج القرآن کے خلاف پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ کی سزا اور ان کی ضمانت کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت گلو بٹ کے وکلاءنے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تاہم ان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر موقف اختیار کیا کہ گلو بٹ کو قانون اور حقائق کے برعکس سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سزا کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -