نریندر مودی کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات، سوالات پر مسکرا کر چلے گئے

نریندر مودی کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات، سوالات پر مسکرا کر چلے گئے
نریندر مودی کی پاکستانی صحافیوں سے ملاقات، سوالات پر مسکرا کر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کھٹمنڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھٹمنڈو میں پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات کی تاہم اس دوران صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔ تفصیلات کے مطابق سارک سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں نواز شریف اور نریندر مودی نے پرجوش مصافحہ کیا اور خوشگوار موڈ میں جملوں کے تبادلہ بھی کیا گیا۔ اس دوران دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی بات نے دونوں کو قہقہے لگانے پر بھی مجبور کیا۔
بعد ازاں نریندر مودی نے پاکستانی صحافیوں سے ملاقات کی اور ہاتھ ملاتے رہے تاہم اس موقع پر ایک صحافی نے نریندر مودی سے سوال کیا کہ ان کی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ملاقات کیسی رہی اور وہ پاکستان کب آ رہے ہیں؟ اس پر نریندر مودی نے کوئی جواب نہ دیا البتہ خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ وہاں سے چلے گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -