حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ،وہ خود باہر جاکر علاج کراتے ہیں:سراج الحق

حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ،وہ خود باہر جاکر علاج کراتے ہیں:سراج ...
حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ نہیں دیا ،وہ خود باہر جاکر علاج کراتے ہیں:سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو کچھ بھی نہیں دیا ،ہمارے حکمران خودباہر ممالک جاکراپنا علاج کرواتے ہیں،حکمران پاکستان سے پیساکما کر باہر بھیجتے ہیں اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہیں۔

بلاول اپنے انکل شرجیل اور آنٹی ایان علی کا حساب دیں پھر کرپشن کے خلاف بات کریں: عابد شیر علی

تفصیلات کے مطابق سندھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی دوسری جماعتوں کی طرح عام جماعت نہیں ہے،ہم لوگوں کے دلوں ،ان کے گھروں اور پاکستان کی گلیوں میں انقلاب چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی پاکستان میں عدالتی ، معاشی اور سیاسی نظام میں انقلاب چاہتی ہے،ہمارے مغربی تہذیب سے رشتے ختم ہورہے ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی فرد کی بادشاہت نہیں بلکہ صرف اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی دنیاکو اسلامی نظام کی ضرورت ہے،دلوں کوتلوار سے نہیں اچھے اخلاق سے جیتاجاسکتا ہے ۔ہمارے ملک کے کروڑوں بچے صرف غربت کی وجہ سے سکول نہیں جاتے،آج بھی ہزاروں پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں ۔میں نے لاہور میں ہسپتالوں کا دورہ کیا،وہاں2،2 بچے ایک ہی بستر پر تھے۔

جنرل راحیل کی طرح پاک فوج کے نئے سربراہ بھی فوج کی تربیت اور مہارت میں اضافے کے خواہشمند

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹوکے آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے،بھٹو نے پاکستان کا آئین دے کر وطن کو جوڑ کررکھا تھا۔آف شور کمپنیوں میں جن کا نام ہے ہر ایک سے پوچھیں گے،پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے۔ پاکستان میں کرپشن سب سے زیادہ اسلام آباد اور پھر کراچی میں ہے جبکہ کراچی میں سب سے زیادہ سندھ سیکریٹریٹ پھر لوکل گورنمنٹ میں کرپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران پاکستان سے پیساکما کر باہر بھیجتے ہیں اور خود کو قوم کا لیڈر کہتے ہیں،تھر میں بچے مر رہے تھے اورلاڑکانہ میں جشن پر1ارب سے زائد خرچ کیے گئے جبکہ ایک فنکارہ کو کراچی سے ہیلی کاپٹر میں لے جایا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -