قادری کو ’سمجھدار‘ سمجھتا تھا، خیال تھا دھرنا ختم نہیں کریں گے: شیخ رشید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کودرپیش سب سے اہم مسئلہ نواز شریف کی کاکردگی ہے جو کہ مایوس کن ہے ، اسمبلی میں بیٹھے لوگوں کو عوام کی بات کرنے چاہئے تھی مگر انہوں نے تو عوام کی بات کرنے والوں کو ہی گالی دے دی جبکہ میں علامہ طاہرالقادری سے متعلق سمجھتا تھا کہ وہ سمجھداد انسان ہیں اور ڈی چوک سے دھرنا ختم نہیں کریں گے مگر انہوں نے امید توڑ دی۔ ایک نجی نیوز چینل کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سید خورشید حقیقاً قائد حزب اختلاف نہیں ہیں، ان سے زیادہ ارکان کی مجھے حمایت حاصل ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت ہمیشہ کی طرح آج بھی میرے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری آج جس جگہ کھڑے ہیں یہی ان کی اصل جگہ تھیکیونکہ ملک ریاض کے بعد اب عمران خان نے ان کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔