کوئٹہ حملہ، تینوں دہشتگرد غیر ملکی تھے، ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش

کوئٹہ حملہ، تینوں دہشتگرد غیر ملکی تھے، ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو ...
کوئٹہ حملہ، تینوں دہشتگرد غیر ملکی تھے، ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو پیش کردی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نادرا کے ڈیٹا بیس سے نہیں ہوسکی۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت کے حوالے سے وزیر داخلہ کو پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق پاکستان سے نہیں تھا۔

مزید پڑھیں :بھارتی فورسز کی ہرپال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، 4افراد زخمی

ان دہشتگردوں کے اعضاء کی نادرا کے ڈیٹا بیس سے شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم حتمی شناخت کا پتہ لگانے کیلئے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -