اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو 2نومبر کو شہر بند کرنے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو 2نومبر کو شہر بند کرنے سے ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو 2نومبر کو شہر بند کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور انتظامیہ کو 2نومبر کو شہر بند کرنے سے روک دیا ،عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا ہے کہ اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا ۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا ہے کہ سب کو کلیئر ہوناچاہیے کہ تھرڈ ایمپائر صرف اور صرف پاکستان کی عدالتیں ہیں اور عمران خان کو 31اکتوبر کو طلب کر تے ہوئے  ضلعی مجسٹریٹ کو حکم دیا کو 2نومبر کو دھرنے کے لیے پریڈ گراﺅنڈ مختص کر کے نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے ۔

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے : وزیرا عظم نواز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تحریک انصاف کا اسلام آباد میں 2نومبر کو ہونے والا دھرنا روکنے کے لیے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران پیمرا نے عدالت میں عمران خان کی تقاریر کی ویڈیو ز عدالت میں پیش کیں جسے دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ ویڈ یو ز دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں محض احتجاج نہیں کرنا چاہتی بلکہ حکومتی مشینری کو مفلوج کرنا چاہتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان برابری کی بات کرتے ہیں تو پھر وہ خود قانون سے بالا تر کیسے ہو سکتے ہیں ؟

 جسٹس شوکت عزیز  صدیقی نے تحریک انصاف اور انتظامیہ کو اسلام آباد سیل کرنے سے روکتے ہوئے سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا کہ شہر میں کوئی کنٹینرنہیں لگے گا ،نہ ہی سکول ،ہسپتال اور سڑکیں بند ہونگی ۔جسٹس شوکت علی صدیقی نے کہا کہ یہ بات سب پر واضح ہونی چاہیے کہ ایمپائر، تھرڈ ایمپائر اور فیلڈ ایمپائر صر ف اور صرف عدالتیں ہیں ۔بعد ازاں عدالت نے 31 اکتوبر کو عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -