جنوبی وزیرستان سے 3دہشتگرد گرفتار، 10خود کش جیکٹس ، بارود برآمد
وانا(مانیٹرنگ ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جنوبی وزیرستان کے تحصیل وانا میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے وانا کے علاقے غوا خواہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد پکڑے گئے۔
مزید پڑھیں :افغانستان میں ڈرون حملہ،القاعدہ لیڈروں سمیت 15دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں سے دس خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔