شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،5افراد زخمی، 40سالہ خاتون شہید

شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،5افراد زخمی، 40سالہ ...
شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ ،5افراد زخمی، 40سالہ خاتون شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) شکر گڑھ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی،5افراد زخمی، 40سالہ خاتون شہید ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا سلسلہ بدستورآج شام سے جاری ہے،بھارتی فوج نے شہری آبادیوں میں مارٹر گولے داغے جس کے باعث سیکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔متاثرہ آبادیوں میں سکھو چک ،کرول جدوال، ننگل،گوج پورجندروٹ نکیال ، تتہ پانی اور ہاٹ سپرنگ شامل ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا،جوابی کاروائی میں کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں جن سے ابھی تک شعلے اٹھ رہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -