جمہوریت کے نام پر کسی کو لا قانونیت کی اجازت نہیں، ریاست نے اسلام آباد میں اپنا فرض پورا کیا ہے اور کرتی رہے گی:پرویز رشید

جمہوریت کے نام پر کسی کو لا قانونیت کی اجازت نہیں، ریاست نے اسلام آباد میں ...
جمہوریت کے نام پر کسی کو لا قانونیت کی اجازت نہیں، ریاست نے اسلام آباد میں اپنا فرض پورا کیا ہے اور کرتی رہے گی:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر کسی کو لا قانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریاست نے اسلام آباد میں اپنا فرض پورا کیا ہے اور کرتی رہے گی۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نے اسلام آباد میں اپنا فرض پورا کیا ہے اور کرتی رہے گی،ہم اس بار پی ٹی آئی پر یقین کرنے کوتیار نہیں ہیں،دفعہ 144نافذ اور آج کا اجتماع غیرقانونی تھا،جمہوری راستے موجود ہیں،یلغار کی اجازت نہیں دی جاسکتی،اسلام آباد پولیس میں اہلیت ہے کہ اکیلی شہر کی حفاظت کرسکے،عمران خان اب طاقت کے استعمال کا پروگرام بنا لیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خلاف کارروائی پولیس کریک ڈاؤن نہیں تھا،دفعہ 144پر ایکشن لیا گیا :اسلام آباد انتظامیہ
انہوں نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر کسی کو لا قانونیت کی اجازت نہیں دی جائے گی،آج جتھہ بندی کی جارہی تھی،خان صاحب روز جلسہ کرتے ہیں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی ہے۔

مزید :

قومی -