10ارب رشوت کا معاملہ ، عمران خان کا پیش کش کرنے والے شخص کو فون ، مذکورہ شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کر دی

10ارب رشوت کا معاملہ ، عمران خان کا پیش کش کرنے والے شخص کو فون ، مذکورہ شخصیت ...
10ارب رشوت کا معاملہ ، عمران خان کا پیش کش کرنے والے شخص کو فون ، مذکورہ شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)10ارب روپے کی پیشکش کے معاملے پر عمران خان کو پیشکش کرنے والے کا نام بتانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام   میں وقفے کے دوران عمران خان نے پیشکش کرنے والے مبینہ شخص کو ٹیلی فون کر دیا ،مذکورہ مبینہ شخص نے نام طاہر نہ کرنے کی استدعا کر دی  ۔

سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی آج ہوگی
نجی ٹی وی چینل’’ اے آر وائی نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو 10ارب روپے کی پیشکش کرنے والے شخص کا نام بتانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے اس دباﺅ کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آر وائی کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ “ میں وقفے کے دوران عمران خان نے پیشکش کرنے والے شخص سے رابطہ کیا اور کہا کہ ساری قوم مجھ سے تمھارا نام پوچھ رہی ہے۔ کیا میں تمھارا نام بتا دوں ؟ اس کے جواب میں پیشکش کرنے والے شخص نے عمران خان کو نام بتانے سےمنع کردیا، اے آر وائی کا کہنا ہے کہ اس بات کے گواہپروگرام کے اینکر کاشف عباسی خود ہیں کیوں کہ انہی کے سامنے عمران خان نے پیشکش کرنے والے شخص کو فون کیا تھا۔

مزید :

قومی -