سپریم کورٹ نے عمران خان اورجہانگیر ترین کے احتساب کی درخواستیں سماعت کیلئے منظورکرلیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے احتساب کی درخواستیں منظور کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 3 رکنی بنچ تشکیل دیدیا ہے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل بنچ 3 مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔