بھارت سے آئے وزیر اعظم کے مہمانوں نے پاکستانی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایساکام کر دیا کہ پاکستانی حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

بھارت سے آئے وزیر اعظم کے مہمانوں نے پاکستانی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ...
بھارت سے آئے وزیر اعظم کے مہمانوں نے پاکستانی قانون کی دھجیاں اڑا دیں، ایساکام کر دیا کہ پاکستانی حیرت سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی سٹیل ٹائیکون سجن جندال کا ویزے کے بغیر مری میں وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔بھارتی مہمان کے پا س اسلام آباد اور لاہو ر کا ویزہ تھا مگر انہوں نے مری جا کر وزیر اعظم سے ملاقات کر کے پاکستانی ویزے قوانین کی خلاف ورزی کی۔ 

”دی ٹائمز آف انڈیا “کے مطابق ”جے ایس ڈبلیو “سٹیل مل کے چیئرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر سجن جندال نے پاکستانی ویزہ قوانین کی پامالی کرتے ہوئے مری جاکر وزیرا عظم پاکستان نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی جس کے بعد نہ صر ف میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے بیک چینل استعمال کر رہے ہیں بلکہ ویزا قوانین کے حوالے سے اس خفیہ ملاقات کو بھی پاکستان کے سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں بھی جاری ہیں کہ نواز شریف اور جندال کی ملاقات کا مقصد جون کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم سمٹ میں مودی نواز ملاقات کو یقینی بنایا ہے جس کیلئے بھارت کی جانب سے بیک چینل ڈپلومیسی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔
ٹائمز آف انڈیا نے سماءٹی وی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مودی کے قریبی ساتھی جندال کو لاہور میں پولیس کو رپورٹ کرنے سے بھی مستثنیٰ رکھاگیاتھا جبکہ انہوں نے مری میں وزیراعظم کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی حالانکہ انکے پاس مری کا ویزہ ہی نہیں تھا ۔
اس کے علاوہ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جندال پاکستان پہنچ کر سیدھے مری گئے حالانکہ انکے ویزے میں یہ واضح نہیں تھا کہ وہ مری کا سفر کر سکتے ہیں ، جندال کا ویزہ نمبر 769903ہے جو 25 اپریل کو جاری کیا گیا جس میں صرف اسلام آباد اور لاہور کی سفری اجازت دی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -