قوم کی حمایت سے ہر نسل و رنگ کے فسادیوں سے اپنے وطن کو پاک کریں گے: آرمی چیف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، قوم کی حمایت سے ہر نسل و رنگ کے فسادیوں سے اپنے وطن کو پاک کریں گے۔
امریکا کے ساتھ تعلقات کا ایک نیا باب شروع کریں گے: اردگان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گریژن کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر گوجرانوالہ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو آپریشن ”رد الفساد “ اور مردم شماری سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جبکہ انہیں گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
احسان اللہ احسان کےاعترافی بیان سے دنیا میں رسوا ہونے کے بعد بھارت نے نیا پراپیگنڈہ شروع کر دیا
چیف آف آرمی سٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوںکے بلند حوصلے اور تیاری کو سراہاکو سراہا ، آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ تیاریوں کو بھی سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ملک کے کونے کونے کو ہر طرح کے فسادیوں سے پاک کرکے دم لے گی۔
گدھوں کی کھالیں مل گئیں گوشت کہاں گیا؟: سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع
بعد ازاں چیف آف آر می اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا دورہ بھی کیا۔