اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات سب سے زیادہ عمران خان کی ہیں ،2013سے قوم پی ٹی آئی کا وطیرہ دیکھ رہی ہے:طارق فضل چودھری
اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آنلائن)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں سب سے بڑی غیر قانونی تعمیرات عمران خان کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کا وطیرہ قوم2013سے دیکھ رہی ہے۔
پوپ فرانسس کی جامعة الازہر شریف کے سربراہ سے ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا
جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی آف شورکمپنی نکلی توٹیکس مینجمنٹ ،ہماری نکلی توٹیکس چور،خان صاحب جے آئی ٹی پراثراندازہونا چاہتے ہیں۔میرا چیئرتحریک انصاف سے مطالبہ ہے کہ ان کو جس نے 10 ارب روپے کی پیش کش کی ہے اس کا نام بتائیں۔پانامہ کیس پر پانچ ججوں نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ دیا اورچودھری نثارنے کہا کہ فیصلہ پانچوں ججوں کا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے لوگوں کوتبدیلی کا خواب دکھایا،مگر ملک کی بجائے سیاست میں ہی تبدیلی لے آئے۔