تحریک انصاف کے جلسے میں 7ہزار کرسیاں لگائیں، یہ پاور شو نہیں کارنر میٹنگ ہے:طلال چودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماءطلال چودھری نے پی ٹی آئی کے جلسے میں لگائی جانے والی کرسیوں کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ جلسے میں صرف7ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں, تحریک انصاف کا یہ پاور شو نہیں بلکہ ایک کارنر میٹنگ ہے۔
ادتیہ ناتھ یوگی کے منہ پر سجی کالک نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ کو بھا گئی ، اتر پردیش کے وزیراعلیٰ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کیجریوال نے اپنا چہرہ بھی کالا کر لیاپی ٹی آئی کارکنان کی بس کو حادثہ، 4 زخمی
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما ءطلال چودھری نے تحریک انصاف کے جلسے میں لگائی جانے والی کرسیوں کی تعداد بتا دی۔ ان کے مطابق پریڈ گراﺅنڈ کے پنڈال میں کل 7 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جلسے میں محض700خواتین کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے،پنڈال میں دونوں اطراف کرسیوں کی 90 قطاریں لگائی گئی ہیں۔
ریاض پیر زادہ کے بعد ایک اور وفاقی وزیر مستعفی ہونے والا ہے، حامد میر کا دعویٰ
طلال چودھری کے بیان پر پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق کا کہنا تھا کہ انہیں کرسیوں کی تعداد کا علم نہیں، کرسیوں کی کہانی ن لیگ ہی شروع کرتی ہے۔