وفاق میں تاحال کرپشن جاری ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں:پرویز خٹک

وفاق میں تاحال کرپشن جاری ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ...
وفاق میں تاحال کرپشن جاری ،حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں:پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے ہمارے حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ،مجھے پتہ ہے کہ وفاق میں ابھی تک کرپشن ہورہی ہے ،حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ،انہیں صرف اپنی جیبیں  بھرنے کی فکر ہے۔

مرنا چاہتا ہوں یا مارنا چاہتا ہوں ، نظام سے علم بغاوت بلند کردیا ، ریاض پیر زادہ نے چوروں کو بے نقاب کیا ، ابھی اور لوگ بے نقاب ہوں گے :شیخ رشید

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک کاپی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے احتساب بل پاس کیامیں وفاق کوچیلنج کرتاہوں ایسابل لاکردکھائیں،ہم نے اداروں کو مضبوط کیا ہے، ان میں مداخلت نہیں کی، یہی نہیں ہماری جماعت نے قانون پاس کیاکہ سرکاری عہدے پرکوئی کاروبار نہیں کرسکتا اور اگر کسی کو ہماری بات پر یقین نہیں تو خیبرپختونخوا سے مقابلہ کریں فرق واضح ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ باخبر ہیں انہیں سب معلوم ہے، حکمرانوں نے صحت اور تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ،انہیں صرف اپنی جیبوں کو بھرنے کی فکر ہے۔ عوام کو ترقی اور روزگاری کے نام پر سبز باغ دکھا کر ان کیساتھ دھوکا کیا جارہا ہے، ملک میں لوٹ مارکی جاری ہے لیکن مجھے معلوم ہے اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے کہاں کہاں لوٹ مار کی ہے۔

مزید :

قومی -