وہ وقت جب وقار یونس اور وسیم اکرم کی حمایت کرنے پر عمران خان کو عدالت لے جایا گیا

وہ وقت جب وقار یونس اور وسیم اکرم کی حمایت کرنے پر عمران خان کو عدالت لے جایا ...
وہ وقت جب وقار یونس اور وسیم اکرم کی حمایت کرنے پر عمران خان کو عدالت لے جایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان نے کہا کہ 20سال قبل انگلینڈ میں انگلش کرکٹر کے خلاف مقدمہ محض سچ کہنے پر انہوں نے جیتا تھا۔

شہباز شریف مجھے عدالت بلائیں، وہاں بتاﺅں گا کہ مجھے کس نے 10ارب روپے کی آفر کرائی، لیڈر صادق و امین نہیں ہوگا تو قومی خزانے کی رکھوالی نہیں کرسکتا: عمران خان
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج سے 20 سال قبل انگلینڈ کا کرکٹر پی ایم گوتھم مجھے برطانیہ کی عدالت لے گیا۔مقدمہ یہ تھا کہ انگلش میڈیا نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کردیا کہ یہ دونوں باﺅلرز بال ٹمپرنگ کر رہے ہیں اس کے جواب میں میں نے کہا کہ یہ جرم نہیں دنیا کا ہر باﺅلر بال ٹمپرنگ کرتا ہے۔ اس کے جواب میں پی ایم گوتھم نے کہا کہ میں بال ٹمپرنگ نہیں کرتا، اس حوالے سے انگلش باﺅلر نے میرے خلاف برطانوی عدالت میں کیس دائر کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ کردیا.

ہم حساب دے چکے ، 3 مئی سے حساب لینے کا عمل شروع ہوگا: طلال چوہدری
عمران خان کا مزید کہناتھا کہ یہ کیس انگلش میڈیا کی ٹاپ اسٹوری تھی ،سارا برطانیہ اس کیس کو فالو کر رہا تھا ۔ میں کیس کے دفاع کے لئے برطانیہ کے سب بڑے وکیل جارج کامن کے پاس گیا۔ وکیل نے کہا کہ میں تمھارا کیس صرف اس بات پر لڑنا ہے کہ تم مجھے ہر بات سچ سچ بتاﺅ گے۔ اگر تم جھوٹ بولو گے تو میں تمھارا کیس نہیں لڑوں گا۔اگر جج کو پتا چل گیا کہ تم جھوٹ بول رہے تو تم کیس ہار بھی جاﺅ گے اور تمھیں قید کی سزا بھی سنائی جائے گی۔

5 ہزار گدھوں کی کھالیں کراچی کیسے پہنچیں ، کہاں رکھی گئیں اور کون کون سے گروہ اس میں ملوث ہیں ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
انہوں نے مزید کہا جب میں عدالت میں گیا تو جج کے ساتھ12افراد پر مبنی جیوری کیس کو سن رہی تھی ، میں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ ہر بات سچ سچ بتاﺅں گا۔ جج اور جیوری کو کرکٹ کا کچھ علم نہیں تھا تاہم وہ حقائق کو دیکھ رہے تھے کہ کون سچ بول رہا ہے۔تین ہفتوں بعد جیوری نے فیصلہ کیا کہ میں سچ بول رہا ہوں ، میں کیس جیت گیا۔

سیاسی مقاصدکےلئے قرآن پاک کانام لینے والاشخص بدبخت ،پی ٹی آئی بے شرمی اوربددیانتی کاشاہکارہے:سعد رفیق
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سچ نے مجھے برطانیہ میں بھی سرخرو کیا تھا اور اب پاکستان میں بھی مجھے سچ کی بنیاد پر فتح نصیب ہوگی

مزید :

قومی -