انقلاب مارچ، مزید صبر نہیں ہوگا: گورنر سندھ ، حکمران رضا کارانہ طور پر چلیں جائیں : الطاف حسین

انقلاب مارچ، مزید صبر نہیں ہوگا: گورنر سندھ ، حکمران رضا کارانہ طور پر چلیں ...
 انقلاب مارچ، مزید صبر نہیں ہوگا: گورنر سندھ ، حکمران رضا کارانہ طور پر چلیں جائیں : الطاف حسین
کیپشن: Ishrat-ul-Ebad

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات نہ مانے گئے تو الطاف حسین بھی صبر کا دامن نہیں تھام سکیں گے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ دوسری جانب الطاف حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو چاہیئے رضا کارانہ طور پر چلے جائیں. عدالتی حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا . اگر جائز مطالبات بھی تسلیم نہ کیئے جائیں تو کوئی کیا کرے .

طاہر القادری کے ساتھ ملاقات ختم ہونے کے بعد عشرت العباد  چوہدری سرور  کے ساتھ سٹیج پر آئے اور انقلاب مارچ کے شرکاءسے خطاب کیا۔ گورنر عشرت العباد نے کہا کہ عوام کے مطالبات نہ مانے گئے تو الطاف حسین بھی صبر کا دامن نہیں تھام سکیں گے اور آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وہ طاہر القادری کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اچھے طریقے سے استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اور ان کا موقف سننے کے بعد علامہ طاہر القادری کے موقف کو بھی سنا ہے اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ علامہ طاہر القادری کے جائز مطالبات کو پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق 100 فیصد تسلیم کر کے ان پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا پیغام بھی پہنچایا اور کہا کہ شرکاءجتنی راتوں سے جاگ رہے ہیں، الطاف حسین بھی آپ کے ساتھ جاگ رہے ہیں اور دن رات تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اپنے رفقاءکے ذریعے دونوں فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ انہوں نے انقلاب مارچ کے شرکاءکو پرامن رہ کر اپنا موقف ثابت کرنے پر مبارکباد پیش کی اور ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی ماڈل ٹاﺅن کے و اقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے خطاب کے دوران کارکنان نے ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے تاہم انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -