پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس: حکومت کیخلاف تمام آئینی و قانونی آپشنز اور تحریک کو ختم نہ کرنے پر اتفاق

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس: حکومت کیخلاف تمام آئینی و قانونی آپشنز اور ...
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس: حکومت کیخلاف تمام آئینی و قانونی آپشنز اور تحریک کو ختم نہ کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پاناما لیکس پر سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی و قانونی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے اور تحریک کو ختم نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتساب تحریک میں مزید شدت لائی جائے گی۔3ستمبر کو لاہور میں طاقت کا بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔اس کیلئے پارٹی کی تمام ذیلی تنظیموں کو ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -