شیخ رشید نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین اور پراسیکیوٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب پراسیکیوٹر کو حکم دیا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھول کر اس کا ریفرنس فائل کیا جائے۔ لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود نیب کی جانب سے ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔ نیب کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حدیبیہ پیپز ملز کیس سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرکے کھولا جائے گا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان، طاہر القادری اور شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست خارج
شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ انہوں نے چیئرمین نیب کو ایک ہفتے بعد یاد دہانی کا نوٹس بھی بھجوایا لیکن ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ، لہٰذا عدالتی احکامات نہ ماننے پر چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔