ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوگی،کسی کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوگی،کسی کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے ...
ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی ناکام ہوگی،کسی کو افغانستان کی جنگ پاکستان میں لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی پہلے صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، افغان مسئلے کا حل جنگ سے نہیں بلکہ سیاسی طور پر نکالا جا سکتا ہے، ہم کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نیوز کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان جنگ کیلئے نئی حکمت عملی پہلے امریکی صدور کی پالیسیوں کی طرح ناکام ثابت ہوگی، پہلے دن سے ہمارا موقف واضح ہے کہ افغانستان میں فوجی حکمت عملی کامیاب نہیں ہوئی اور نہ ہی مستقبل میں ہوگی اس لیے اس مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہوگا۔افغان جنگ پاکستان نہیں لانے دیں گے اور نہ ہی کسی کو بھی افغانستان کی جنگ پاکستان کی سرزمین پر لڑنے کی اجازت دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی حقائق پر مبنی ہے:امریکی ترجمان
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ نہیں دیتا اور خطے میں قیام امن کیلئے بھارت سمیت تمام ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، افغانستان کو طالبان سے خود نمٹنا چاہیے اوراس سلسلے میں انہیں کسی مدد کی ضرورت ہوئی تو ہم اس کیلئے تیارہیں۔

وزیراعظم نے فوری طور پر روپے کی قدر میں کمی کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی سے کاروبار کو نقصان ہوا لیکن زیرتکمیل منصوبے جاری رہیں گے، سیاسی اتار چڑھاو¿ سے نظام محفوظ ہے، یہ الیکشن کا سال ہے جس کے باعث بہت کشیدہ صورت حال ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مزید کوئی بیل آو¿ٹ پیکج نہیں لے گی بلکہ سخت ٹیکس اصلاحات کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -