پٹرول بحران, وزیر پٹرولیم نے ذمہ داری قبول کر لی

پٹرول بحران, وزیر پٹرولیم نے ذمہ داری قبول کر لی
پٹرول بحران, وزیر پٹرولیم نے ذمہ داری قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پٹرول بحران کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم کاکہناتھاکہ مجھ سمیت حکومت بھی اس پٹرول بحران کی ذمہ دار ہے ،میں استعفی نہیں دوں گاتاہم اگر وزیر اعظم چاہے تو مجھ سے استعفی لے سکتے ہیں ۔وزیر پٹرولیم کاکہنا تھاکہ وزیر اعظم جانتے ہیں کہ پٹرول بحران کا اصل ذمہ دار کون تھا،اگر میرے جانے سے پٹرول بحران حل ہو تا تو استعفی دے دیتا ۔شاہد خاقان عباسی کامزیدکہنا تھا کہ پٹرول بحران سے بہت کچھ سیکھا ہے آئندہ ماہ پٹرول کی قیمت میں پھر کمی ہو رہی ہے مگر اب ایسا بحران نہیں آئے گا۔

یوٹرن کے بادشاہ عمران خا ن نے ایک بار پھر یوٹرن لے لیا:پرویز رشید

مزید :

قومی -اہم خبریں -