شیریں مزاری کو پاس نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو پاس نہ ہونے پر سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے ڈاکٹر شیریں مزاری سپریم کورٹ پہنچیں تو انہیں پاس نہ ہونے پر باہر ہی روک دیا گیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ان کا نام لسٹ میں موجود ہے لیکن ان کا پاس پتا نہیں کس کو دے دیا گیا ہے۔ یہ عجیب بات ہے کہ ایک ایم این اے سپریم کورٹ میں داخل نہیں ہو سکتا۔