پاناما کیس فیصلہ : کسی سیاسی رہنما کو دیکھ کر سیلوٹ نہ کیا جائے : پولیس حکام کی افسران کو ہدایت

پاناما کیس فیصلہ : کسی سیاسی رہنما کو دیکھ کر سیلوٹ نہ کیا جائے : پولیس حکام کی ...
پاناما کیس فیصلہ : کسی سیاسی رہنما کو دیکھ کر سیلوٹ نہ کیا جائے : پولیس حکام کی افسران کو ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں ، سیاسی رہنماﺅں کو پاسز کے بغیر سپریم کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم پولیس حکام نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی سیاسی رہنما کو دیکھ کر سیلوٹ نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ کی عمارت کی سیکیورٹی پر رینجرز تعینات ہو گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کا 5رکنی لارجر بینچ پاناما کیس کا فیصلہ آج دوپہر ساڑھے 11بجے سنائے گا ، سپریم کورٹ کے اطراف پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات ہونگے جبکہ ریڈ زون کے راستوں پر رینجرز ، پولیس اور ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پولیس حکام نے ڈیوٹی پر مامور افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی سیاسی رہنما کو دیکھ کر سیلوٹ کرنے اور پروٹوکول دینے سے گریز کیا جائے اور اپنی ڈیوٹی پر توجہ دی جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -