عمران خان کا پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ بدل دیا اور اب وہ یہ فیصلہ بنی گالہ میں ہی سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلے کی چاند رات کو اعلان ہوا تھا کہ عمران خان خود بھی پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائیں گے تاہم رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف نعیم الحق نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات موجود ہیں جس کی وجہ سے عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔