قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی، کہا تھا پپو پانچوں پیپروں میں فیل ہو گا: شیخ رشید

قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی، کہا تھا پپو پانچوں پیپروں میں فیل ہو گا: شیخ ...
قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی، کہا تھا پپو پانچوں پیپروں میں فیل ہو گا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے ہیں جنہوں نے اس فیصلے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پانامہ کیس، نواز شریف تاحیات نااہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”پاکستان جیت گیا۔“ اس پیغام پر بہت سے لوگوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی۔


اس کے بعد انہوں نے دوسرا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کہا تھا، پپو پانچوں پیپروں میں فیل ہو گا۔“

شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی۔“

مزید :

قومی -