آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے: آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال ...
آپریشن ردالفساد میں بڑی کامیابی، بی ایل اے کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے: آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آپریشن ضرب عضب کے بعد ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے جس دوران نہ صرف دہشتگردوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے بلکہ انکے ٹھکانے بھی تباہ کیے جا رہے ہیں ۔ آج بھی کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے اہم کمانڈر نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق (بلوچستان لبریشن آرمی )بی ایل اے کے اہم رہنما عبدالرسول عرف استار نے ساتھیوں سمیت سرنڈر کر دیا اور قومی دھارے میں شامل ہو نے کا اعلان کیا ہے ۔ عبدالرسول عرف استاد دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا جو پسنی ، کولانچھ، دشت اور مند میں ساتھیوں کی مدد سے دہشتگردی کی کارروائیاں کرتا تھا ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے باعث عبدالرسول اور اس کے ساتھیوں کو ہتھیار ڈالنا پڑے جنہوں نے اسلحہ بھی فورسز کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اس گروپ کے سرنڈر کرنے سے بلوچستان میں قیام امن میں مدد ملے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -