عالمی قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کراناچاہتی ہیں ،مریم نواز کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کی غلطی ہے :عمران خان

عالمی قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کراناچاہتی ہیں ،مریم نواز کا جے آئی ٹی میں ...
عالمی قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کراناچاہتی ہیں ،مریم نواز کا جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کی غلطی ہے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی قوتیں شیعہ سنی افراد کو لڑانے کی سازش کر رہی ہیں،پاکستان کو اس سازش سے بچتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اس لڑائی کو روکا جا سکے ، اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرار160رہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی،مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں، 70سال میں سب سے زیادہ کرپشن شریف برادران نے کی ہے ، بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئے؟،سانحہ احمد پور شرقیہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے،پورے پنجاب میں ایک بھی برن سنٹر نہیں ،اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟، فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔

 بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارانہ160فسادات کرانے کی بین الاقوامی سازش کی جارہی ہے، جس کا آغاز دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہوا، پاکستان یہ لڑائی روکنے میں کردار ادا کرے، بہاولپور کے بعد نواز شریف کوئٹہ اور پاراچنار کیوں نہیں گئے؟ وزیراعظم کو بہاولپور کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارا چنار اور کوئٹہ کے متاثرین سے بھی ملنا چاہیے تھا ،چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی ہے جسے ختم کرنا حکومت کا کام ہے،ان کا کہنا تھا کہ فوج سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میں پاراچنار کا دورہ کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم نواز شریف کو مجرم تسلیم کرچکی ہے اور اگر کرپٹ وزیراعظم عہدے پر برقرار160رہا تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر حملے کیے جارہے ہیں، جے آئی ٹی پر تنقید سپریم کورٹ پر تنقید ہے، حکومت نے عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو میری ایک کال پر پورا پاکستان باہر نکل آئے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ کے ملزم ہیں جن کے خلاف فوجداری تحقیقات ہورہی ہیں اور یہ کرپشن سے زیادہ سنگین جرم ہے، نواز شریف جے آئی ٹی میں 13 سوالات میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دے سکے،  الٹا کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی میرے سوالات کا جواب نہیں دے رہی، وہ جے آئی ٹی سے سوال کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ مریم نواز سمیت شریف خاندان کو جے آئی ٹی میں گھسیٹنے کے قصور وار خود نواز شریف ہیں، انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے مرحوم والد اور بے چارے بچوں کو گھسیٹ لیا، حکومت جانتی ہے کہ فیصلہ اس کے خلاف آئے گا اس لیے جے آئی ٹی کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 70 سال میں سب سے زیادہ کرپشن شریف برادران نے کی ہے، یہ 21 سال اقتدار میں رہے ایک ادارہ بھی  ٹھیک نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے چند سال میں خیبرپختون خوا میں پولیس کو ماڈل پولیس بنادیا، لیکن شریف برادران اور ان کے بچے صرف پیسہ بنانے میں لگے ہیں۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کو خریدنے میں ناکام ہوگئی تو سازش کا الزام لگادیا، فوج اور سپریم کورٹ پر انگلیاں اٹھائی جانے لگیں، کرپٹ وزیراعظم نواز شریف عہدے پر برقرار رہے تو ملکی سلامتی خطرے میں پڑجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کا مقصد کمیشن بنانا ہے، بنیادی سہولیات پر پیسہ خرچ نہیں کیا جارہا، نواز شریف کا بیرونی دوروں کا یومیہ خرچہ 27 لاکھ روپے ہے، لیکن ان دوروں سے پاکستانیوں کو کیا ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمن  قوم کا مجرم ہے، مجرم کا ساتھی بھی مجرم ہوتا ہے، چور کو چوری میں مدد دینا جرم ہے، میڈیا کا کام خبر دینا ہے ایجنڈا سیٹنگ نہیں، جنگ جیو گروپ کے چیف ایگزیکٹیو اپنے میڈیا ہاؤس کے ذریعے مالی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کہہ چکے ہیں کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو قوم نہیں مانے گی ،اگر فیصلہ خلاف آنے پر لیگی رہنماﺅں نے ڈرانے کی کوشش کی تو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک کال پر قوم باہر آجائے گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -