”چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق یہ کام کر سکتے ہیں “ شیخ رشید نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا ،پڑھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

”چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق یہ کام کر سکتے ہیں ...
”چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق یہ کام کر سکتے ہیں “ شیخ رشید نے انتہائی بڑا دعویٰ کر دیا ،پڑھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیل پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیاہے کہ چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق نئے سیاسی قبلے کا تعین کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن کا ایک بڑا گروپ اہم سیاسی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے جناح ہسپتال میں سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ایک بارپھر پیش گوئیوں کی نئی قسط جاری کر دی، ان کا کہنا تھا کہ وہ جے آئءٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کی سپریم کورٹ طلبی کی استدعا کریں گے، ابھی سیاسی موسم ابر آلود ہے پانامہ فیصلے کے بعد اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کروں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فیصلہ نواز شریف کو کرنا ہے کہ وہ نئے انتخابات کا اعلان کرتے ہیں یا پھڈ ا کر کے جیل جاتے ہیں۔ شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چودھری نثار، شہباز شریف اوراسحاق ڈار بھی حالات کے مطابق نئے سیاسی قبلے کا تعین کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن کا ایک بڑا گروپ اہم سیاسی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -