پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عوامی میدان سجانے کی تیاریاں شروع کر دیں ، بلاول بھٹو نے دورے کا شیڈول مانگ لیا

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عوامی میدان سجانے کی تیاریاں شروع کر دیں ، بلاول ...
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں عوامی میدان سجانے کی تیاریاں شروع کر دیں ، بلاول بھٹو نے دورے کا شیڈول مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو نے پنجاب کی تنظیموں سے صوبے کے دورے کا شیڈول مانگ لیا،بلاول بھٹو نے پنجاب کے تمام بڑے شہروں، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے دوروں، کارکنوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کے لئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کی قیادت سے شیڈول مانگ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری  نے حالیہ دورہ لاہور اور ملتان کے دوران پنجاب کے شہر شہر جانے کا اعلان کیا تھا۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر وسطی اور جنوبی پنجاب کی قیادت نے شیڈول مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب کے صدور قمرزمان کائرہ اور مخدوم احمد محمود نے ڈویژنل اور ضلعی صدور سے تاریخیں مانگ لی ہیں۔ ڈویژن اور اضلاع سے آنے والی تاریخوں کی بنیاد پر بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول مرتب کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا دورہ جولائی میں متوقع ہے، وہ ورکرز کنونشن کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں تاریخیں ملنے کے بعد شیڈول کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -