سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش،چوہدر ی نثار نے کارروائی کا حکم دیدیا

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش،چوہدر ی نثار نے کارروائی کا حکم ...
سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش،چوہدر ی نثار نے کارروائی کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا ،وزیر داخلہ نے سائبر کرائم ونگ کو ایسے مذموم ایجنڈے کے پیچھے عناصر کی نشاندہی کرنے اور انکے خلاف  سخت ترین کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے ،قومی اتحاد اور یگانگت کی آج جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی ،علمائے کرام فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ علمائے کرام مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف آواز اٹھائیں ،فرقہ وارانہ تشدد پاکستان کے لئے اتنا ہی خطرناک ہے جتنا دہشت گردی کا عفریت ملک کے لیے نقصان دہ ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے ملک کے دوست نہیں ۔چوہدری نثار نے وزیر برائے مذہبی امور سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران ان کا کہناتھا کہ فرقہ واریت کی روک تھام کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -