سانحہ احمد پور شرقیہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی ،حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی

سانحہ احمد پور شرقیہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی ،حادثے کی ابتدائی ...
سانحہ احمد پور شرقیہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہو گئی ،حادثے کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ احمد پور شرقیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 ہوگئی ہے،جن میں سے 28 افراد کے ورثا میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کردیئے گئے ہیں،سانحہ کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ابتک نیوز ‘‘ کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیش آنے والے  ملکی تاریخ کے بدترین سانحے  میں زخمی ہونے والے افراد کی اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مجموعی طور پر حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 165 تک جاپہنچی ہےْ۔ نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں آج آئل ٹینکر کے ڈرائیور گل محمد اور 16 سالہ شعیب الطاف بھی جاں بحق ہوگئے۔واضح رہے کہ ٹینکر  ڈرائیور گل محمد ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تھا اور  اس کی عمر 24 برس تھی جبکہ محمد شکیل نامی تیسرا شخص بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ ان تینوں افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں جاں بحق ہونے  والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ احمد پورشرقیہ کے قریب  عید سے ایک روز قبل افسوسناک واقعہ میں تیز رفتار آئل ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر الٹ گیا تھا، ٹینکر سے آئل بہنے کی خبر آس پاس رہنے والوں کو ملی تو لوگ مال غنیمت سمجھ کر بالٹیاں لے کر پٹرول اکٹھا کرنے کے لئے  دوڑے چلے آئے، درجنوں افراد پیڑول اکھٹا کر رہے تھے کہ اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، حادثے میں اب تک مجموعی طور پر 165 افرا جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -