سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور وزیراعظم نواز شریف کاٹیلی فونک رابطہ،وزیر اعظم کی مکمل حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹیلی فون کیا جس میں وزیر اعظم نے سعودی شاہ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔تفصیلات کے مطابق یمن اور سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تناو کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا جس میں باہمی امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی شاہ کو اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہےجس پر شاہ سلمان نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
یمن کی صورتحال پر دفترخارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا گیا:ترجمان دفتر خارجہ