ملک بھر سے 32 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے: قومی ایکشن پلان رپورٹ

ملک بھر سے 32 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے: قومی ایکشن پلان رپورٹ
ملک بھر سے 32 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے: قومی ایکشن پلان رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو قومی ایکشن پلان کی تازہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 28 ہزار 826 آپریشنز کئے گئے جس دوران 32 ہزار 347 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فورسز کی کاروائیوں میں 37 اہم دہشت گرد مارے گئے اور مختلف کارروائیوں میں 727 اہم دہشت گرد پکڑے بھی گئے جبکہ 24 دسمبر سے 25 مارچ کے دوران 61 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی سے رقم بھجوانے کے الزام میں 87 افراد کو گرفتار کر کے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔ ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کے دوران 18 ہزار 855 افغانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 ارب ایک کروڑ روپے کے 120 اکاﺅنٹس بھی منجمد کئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -