اگریمن میں کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا

اگریمن میں کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا
اگریمن میں کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اسے پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن میں جاری فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران وہاں موجود پاکستانیوں کے انخلاءکے حوالے پاکستانی کی جانب سے سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل میں ایک پروگرام کے دوران سینئر صحافی حبیب اکرم نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان کی جانب سے باغیوں کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی پر حملہ کیا گیا تو اسے پاکستانی ریاست پر حملہ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دفتر خارجہ نے واضح اشار دیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی پر حملہ ہوا تو اس کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حوثی باغیوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں،61ہلاک،203زخمی

مزید :

قومی -اہم خبریں -