شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا،متعددبوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق، 6زخمی

شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا،متعددبوگیوں میں آگ ...
شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس سے آئل ٹینکر ٹکرا گیا،متعددبوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق، 6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس سے شیخوپورہ میں ہرن مینار کے قریب لآئل ٹینکر ٹکرا گیا جس کے بعد 5بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی،حادثے میں ٹرین ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق  اور6 افراد زخمی ہوئے  ہیں۔وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ شیخوپورہ میں ٹرین کو حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ،ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااور اگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا تو حادثہ پیش نہیں آنا تھا،ریلیف آپریشن جاری ہے اور جلد ہی مسافروں کو منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

سیکریٹری خزانہ کی زیر صدارت بلوچستان انرجی کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرزکا اجلاس،اہم امور پر گفتگو

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق عینی شاہد کا کہناہے کہ ٹرین پھاٹک کے قریب پہنچ چکی تھی اور اہلکار پھاٹک بند کر رہاتھا ،پھاٹک کا ایک دروزاہ بند ہو گیا تھا جبکہ دوسرا کھلا تھا اور ٹینکر کے ڈرائیور نے زبردستی گزرنے کی کوشش کی اور وہ پٹری پر پہنچ گیا اور پھاٹک کی نگرانی کرنے والے اہلکار کے ساتھ بحث کرنا شروع کر دی،ٹینکر کے ڈرائیور نے دوسری جانب پھاٹک کا گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا جبکہ ریلوے اہلکار نے اسے وارننگ دی کہ ٹرین قریب پہنچ گئی ہے ٹینکر کو پیچھے ہٹا لو لیکن اس نے اس کی بات نہیں مانی اور اتنی دیر میں ٹرین پھاٹک پر آن پہنچی اور حادثہ پیش آ گیا۔

آئل ٹینکر سے ٹکر ہونے کے باعث ٹرین کی 3بوگیاں الٹ گئیں ، بوگیوں میں ابھی بھی متعدد مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ بجھانے کا عمل جاری ہے جبکہ بوگیوں سے تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیاہے ،ذرائع کا کہناہے کہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ٹرین میں لگی آگ کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اسے بجھانے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جبکہ آگ کی وجہ سے آس پاس کے گھر بھی متاثر ہوئے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ عملے کو بھی بلالیا گیاہے ۔

وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ شیخوپورہ میں ٹرین کو حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ،ایکسل خراب ہونے کے باعث ٹرک پٹری پر موجود تھااور اگر ٹرک ڈرائیور جلد بازی نہ کرتا تو حادثہ پیش نہیں آنا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو کراچی روانہ کرنے کیلئے متبادل ٹرین روانہ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر انتظامات بھی کیے جار ہے ہیں ۔سعد رفیق نے حادثے کی تفصیلات کے حوالے سے کہا کہ پہلے ریلیف آپریشن مکمل کیا جائے گا جس کے بعد حادثے کی تفصیلات سے مکمل آگاہ کیا جائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے ٹرین کے ڈرائیور سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک کاکہناہے کہ پانچ بوگیاں آگ کی زد میں ہیں تاہم تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیاہے اور آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہیں اور آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -