پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ، امن صرف بات چیت سے ممکن ہے: عبدالباسط
نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈیا میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے امن صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا۔
بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات 2007 سے پہلے بھی خراب تھے حالانکہ اس وقت تو دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان جموں و کشمیر بنیادی تنازعہ ہے جسے حل کیے بغیر امن ممکن نہیں ہوسکتا۔
خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہرمندرسنگھ منٹو کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا : بھارتی میڈیا
انہوں نے کہا کہ مذاکرات برسوں معطل ہوسکتے ہیں لیکن آخرمیں بات کرنی ہی پڑے گی کیونکہ امن صرف اور صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے اور بھارت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ جنوبی ایشیا کا امن دونوں ملکوں کے تعلقات سے مشروط ہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن پیشگی شرائط رکھنے سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، اگر بھارت نے غیر مشروط مذاکرات کی پیشکش کی تو قبول کریں گے۔