جنرل ظہیر الاسلام کو پہلے سے نہیں جانتا تھا،پہلی ملاقات دھرنے کے دنوں میں جی ایچ کیو میں ہوئی:طاہر القادری

جنرل ظہیر الاسلام کو پہلے سے نہیں جانتا تھا،پہلی ملاقات دھرنے کے دنوں میں جی ...
جنرل ظہیر الاسلام کو پہلے سے نہیں جانتا تھا،پہلی ملاقات دھرنے کے دنوں میں جی ایچ کیو میں ہوئی:طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر الاسلام کو پہچاننا تو دور میں نےان  کی شکل تک نہیں دیکھی تھی،ان سے میری پہلی ملاقات آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ جی ایچ کیو میں دھرنے کے دنوں میں ہوئی تھی ۔

پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2016ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ اناونس میٹنگ ہوئی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام بھی شامل تھے ،میں نے ڈی جی آئی ایس آئی کو پہلی باروہاں ہی دیکھا تھا، ان کو پہلے سے نہیں پہچانتا تھا۔میں جب گاڑی سے اترا تو انہوں نے ہاتھ ملا کر اپنا تعارف کروایا تھا کہ میں ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام ہوں۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی وہ سوا تین گھنٹے پوری ملاقات میں خاموش ہی رہے ،میری گفتگو  صرف جنرل راحیل شریف کے ساتھ ہی ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -