ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ڈیڑھ روپے کی کمی، پاکستان پر بیرونی قرضوں میں ایک ہی دن میں چھیاسٹھ ارب روپے کا اضافہ,مہنگائی کا نیا ریلا آنے کا امکان

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ڈیڑھ روپے کی کمی، پاکستان پر بیرونی قرضوں ...
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ڈیڑھ روپے کی کمی، پاکستان پر بیرونی قرضوں میں ایک ہی دن میں چھیاسٹھ ارب روپے کا اضافہ,مہنگائی کا نیا ریلا آنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ڈیڑھ روپے کی کمی ہوئی جس کی وجہ سے ایک ہی دن میں پاکستان پر واجب الادا قرضوں کی مالیت میں چھیاسٹھ ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

دنیا ٹی وی کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں میزبان نے کہا کہ اس اضافے کی وجہ سے پاکستان کی امپورٹ چاہے وہ ادویات ہوں یا کیمیکل ہوں پینے کا دودھ ہو یاتیل ہو سب کی قیمت میں اضافہ ہوگا کیونکہ ایک ہی دن میں ڈرامائی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔پاکستان پر اس وقت چھ ہزار پانچ سو ارب کا قرضہ ہے جو کئی سالوں سے چل رہا ہے بدھ کو اس میں چھیاسٹھ ارب کا اضافہ ہوا۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہواجو ایک ریکارڈ ہے اس سے پہلے کسی حکومت میں قرضوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا۔ ماہرین بھی اس بات پر حیران ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ ایک ہی دن میں روپے کی قیمت اتنی کیسے گر گئی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر اکمل کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ ٹیکسٹائل لابی حکومت پر دباو ڈال رہی ہے کہ روپے کی قیمت میں کمی کی جائے ۔ اس وقت حکومت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت روپے کی قیمت گرا رہی ہے جس کا نقصان عام آدمی کو ہورہا ہے اس بارے میں حکومت کو سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس کی وجہ سے مہنگائی کا نیا ریلا آنے کا امکان ہے۔ حکومت جان بوجھ کر ایسا کر رہی ہے تاکہ اپنے لوگوں کو نواز سکے۔ اس سے ملک کا بہت زیادہ نقصان ہوگا

مزید :

قومی -