لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں اور خواتین پر پولیس تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں : ڈاکٹر طاہر القادری

لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں ...
لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں اور خواتین پر پولیس تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں : ڈاکٹر طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں حکمرانوں کا ’’ناک ڈاؤن‘‘ چاہتا ہوں ادارے حکمرانوں کی گرفت میں قصائی کے ہاتھ میں مرغی کی طرح ہیں ۔تحریک انصاف کے کارکنوں بالخصوص خواتین پر تشدد کی سو بار مذمت کرتا ہوں،ان قاتل حکمرانوں نے 17جون 2014 کے دن 100شہریوں کو گولیاں ماریں ،2 خواتین کے منہ میں برسٹ مارے ،14کو شہید کیا یہ اپنے اقتدار کے تحفظ کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں ۔اسی لئے کہتا ہوں لاک ڈاؤن نہیں ناک ڈاؤن۔

اردن سے لندن پہنچے پر ائیر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ پانامہ کے ڈاکو اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،دفعہ144کا اطلاق چار دیواری کے اندر نہیں ہوتا، یہ شریف برادران کا طریقہ واردات ہے جب انکو کوئی خطرہ ہوتا ہے تو یہ خوف و ہراس پھیلاتے ہیں ،ماڈل ٹاؤن میں بھی انہوں نے خون کی ہولی کھیلی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جب ن لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ لاحق ہوتا ہے تو ملک میں سانحات شروع ہو جاتے ہیں ،کچھ لوگوں کو پاکستان اچھا نہیں لگتا مگر وزیر اعظم پاکستان سے پگڑیاں تبدیل ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحات کی صورت میں جو کچھ ہو رہا ہے کسی کے اقتدار کو بچانے کیلئے ہے، اس گٹھ جوڑ کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،تحریک انصاف کا وفدہمارے رہنماؤں سے ملا ہے ،صورتحال پر نظر ہے،کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا ،مجھے رپورٹ بھجوائی جائے گی ،احتجاج کے حوالے سے مزید فیصلے ہونگے کہ کس سطح کی شرکت درکار ہے ،حکمران بد ترین آمر ہیں ،یہ ملک میں سلطنت شریفیہ کا قیام چاہتے ہیں ،جب تک یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کی خیر نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ یہ کرپشن کے بانی اور بادشاہ ہیں ،ملک میں کرپشن کو بطور نظام استوار کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی اداروں سے کوئی امید نہیں ،ادارے انکے غلام ہیں ،ادارے انکے سامنے ایسے ہیں جیسے قصائی کے سامنے بکرا یا مرغی ہو ،ہماری جدوجہد عوامی حقوق کی بحالی اور غلام اداروں کی آزادی کیلئے ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا تشدد رکوانے کی بجائے شریف حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف تشدد شروع کر دیا ۔

مزید :

قومی -