پاکستانی سمجھتے رہے اسحاق ڈار تاجکستان میں ہیں لیکن وہ چپکے سے دراصل کس ملک جا پہنچے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

پاکستانی سمجھتے رہے اسحاق ڈار تاجکستان میں ہیں لیکن وہ چپکے سے دراصل کس ملک ...
پاکستانی سمجھتے رہے اسحاق ڈار تاجکستان میں ہیں لیکن وہ چپکے سے دراصل کس ملک جا پہنچے؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سوشل میڈیا پر تصویر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ وہ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ”سی اے آر ای سی “کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان کے شہر دوشنبے جاناتھا جہاں 2030 کی حکمت عملی پر غور کیا جانا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ اس وقت عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں اور ان کی احرام پہنے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے ۔یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ وہ دوشنبے سے سعودی عرب گئے ہیں یا وہ پاکستان سے سیدھے ہی سعودی عرب گئے  ہیں جبکہ نہ ہی اس حوالے سے حکومتی سطح پر تصدیق یا تردید ہو سکی ہے ۔
ایک ٹویٹر صارف نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو مینشن کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا اسحاق ڈار پاکستان واپس آ چکے ہیں؟‘جس کے جواب میں ہادیہ یاسمین نامی صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار اس وقت سعودی عرب میں عمرہ ادا کر رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -