بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ ...
بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں گولہ باری اورفائرنگ کے باعث نوجوان شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا، بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے  احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انسانیت اور بین الاقوامی قوانین و انسانی حقوق کی خلاف وزری ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنائے اور اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اپنا کردار ادا کرنے دے۔

مزید :

قومی -