عمران خان کو نااہل کرانے کا شوق نہیں مگر ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں،طلال چودھری

عمران خان کو نااہل کرانے کا شوق نہیں مگر ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں،طلال چودھری
عمران خان کو نااہل کرانے کا شوق نہیں مگر ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں،طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی نااہلی کا شوق نہیں مگران کے کرتوت ہی ایسے ہیں،ہم قوم کو نیازی خان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتے ہیں کہ نیک شخص کی اصلیت کیاہے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان معصوم چہرہ بنا کر کہتے ہیں غلطی معاف کی جائے ،چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنے موقع ملے انہوں نے ہر بار اپنا موقف بدلاآخر کب تک وہ جھوٹ بولتے رہیں گے،آپ اس کیس میں ایک درجن سے زیادہ مرتبہ نااہل ہوں گے،آپ حکومت اور اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران نے اثاثے چھپائے،ٹیکس ادا نہیں کیا،کالے دھن کو سفید کیا،نیازی کو پڑھانے والا کوئی اچھی چیز پڑھائے،عمران خان کو جو ٹیکہ لگاتے ہیں وہ منہ سے وہی بولنا شروع کر دیتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:۔”ایان علی کی ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے جس میں ۔۔۔“قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ایسا اجلاس کے آصف زرداری کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ان کا کیس تسلی سے سنا ،جبکہ نواز شریف کے معاملے میں عجلت سے کام لیا گیااور24،24 گھنٹوں میں دستاویزات لندن سے منگوائی گئیں،نیب کورٹ میں 48 گھنٹے میں فرد جرم عائد کر دی گئی جس سے جلدی میں دیئے گئے فیصلوں پر سوال اٹھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ جلدی میں یہ اقدام کیوں ہورہے ہیں؟ ،انہوں نے کہا کہ نظام عدل میں کمی اور کوتاہیاں ہمارے پیش ہونے سے واضح ہورہی ہیں،کون اہل ہے کون نہیں،فیصلہ صرف عوام کی عدالت کو کرنے دیا جائے،اورپاکستان پر حکومت کون کرے گا،عوام کی عدالت کا فیصلہ مانیں گے۔

مزید پڑھیں:۔استعفٰی توسراج الحق کو دینا چاہئے

مزید :

قومی -اہم خبریں -