تین عشروں بعدعظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے نیب کا کردار انتہائی اہم ہے:سینیٹر سراج الحق

تین عشروں بعدعظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور ...
 تین عشروں بعدعظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ،ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے نیب کا کردار انتہائی اہم ہے:سینیٹر سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نیب کو راہ راست پر لانے اور عوام میں اس اہم ادارے کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں کسی ایسے فرد کو چیئرمین نیب مقرر کریں جس کی دیانتداری ہر قسم کے شک و شبہہ سے بالاہو ، موجودہ حالات میں نیب کی ذمہ داری دو چند ہوگئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں نیب کو مزید سینکڑوں ایسے کیسز نپٹانا پڑیں گے جن کی فائلیں بھی دھول میں دب چکی ہیں، تین عشروں بعد پاکستان کی عظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجوں کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج پر عمل درآمدروکنے کے اپنے حکم میں مزیدتوسیع کردی

تفصیلات کے مطابق ثمر باغ دیر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ ٹولے سے نجات کے لیے نیب کا کردار انتہائی اہم ہے ، موجودہ نیب پر سپریم کورٹ سمیت تقریباً سبھی اداروں نے اپنی بے اعتمادی کا اظہار کیاہے اور عدالت تو نیب کو کرپشن کا’’ سہولت کار‘‘ تک قرار دے چکی ہے، نیب کی سستی کی وجہ سے کرپشن کے سینکڑوں میگا سکینڈلز فائلوں میں دبے ہوئے ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا وقت ملکی معیشت کی بہتری اور جمہوریت کے استحکام کا ہوگا ،عوام اب کسی کرپٹ اور بد دیانت حکمران کو برداشت نہیں کریں گے، جماعت اسلامی کی کرپشن فری تحریک نے قوم کو شعور دیا ہے ، ملک کے گلی کوچوں ، اقتدار کے ایوانوں اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالتوں میں کرپشن کے خلاف بات ہورہی ہے ، جماعت اسلامی کی کرپشن فری تحریک کی کامیابی سامنے کی بات ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ 80 ء کی دہائی میں پاکستان نے روسی استعمار کے مقابلے میں افغان عوام کا ساتھ دے کر پاکستان کی سا لمیت کا تحفظ کیا اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنایا، مغربی طاقتوں نے افغانوں کو آپس میں لڑا کر افغانستان کو تباہی کے راستے پر ڈالا ، پرامن پاکستان کے لیے پرامن افغانستان ضروری ہے، تین عشروں بعد پاکستان کی عظیم قربانیوں پر پشیمانی افسوس ناک ہے، اس مسئلہ پر اپوزیشن کا تقسیم ہونا حکومتی مفاد میں ہے ۔

مزید :

قومی -