عمران خان نے زرداری سے ہاتھ ملالیا ، دیکھتے ہیں کون کس کی انگلیاں کاٹتا ہے : عابد شیر علی

عمران خان نے زرداری سے ہاتھ ملالیا ، دیکھتے ہیں کون کس کی انگلیاں کاٹتا ہے : ...
عمران خان نے زرداری سے ہاتھ ملالیا ، دیکھتے ہیں کون کس کی انگلیاں کاٹتا ہے : عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وہ لوگ احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ۔”نوازشریف سے استعفیٰ کی بات کی تو جوتے لگائیں گے “۔ عمران خان کا قول و فعل انتشار سے بھرا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں گفتگو کر تے ہوئے انکا کہنا تھاکہ حنیف عباسی کی پٹیشن کی منظوری پر یہ لوگ رو رہے ہیں تاہم ہم انہیں عدالتوں کے اندر گھسیٹیں گے ۔”تم معافیاں مانگو گے مگر کوئی معافی دینے والا نہیں ہو گا “۔جو آپ نے بویا وہی کاٹ رہے ہیں ۔
انہوںنے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں آپ کسی کا استعفیٰ نہیں لے سکے تاہم اب آپ نے زرداری صاحب کیساتھ ہاتھ ملا لیا ہے تو دیکھتے ہیں کون کس کی انگلیاں کاٹتا ہے ۔”تمہیں دس ارب تودور کی بات ہے کوئی دس روپے بھی نہ دے“۔
عابد شیر علی نے مزید کہا کہ سوئٹزر لینڈ کی عدالتوں نے زرداری صاحب کو کرپشن پر سزا دی ہوئی ہے ۔پی ٹی آئی کے کل کے اسلام آباد جلسے میں کرسیاں خالی تھیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -